ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیول میں شمالی کوریا سے متعلق سہ فریقی مذاکرات

سیول میں شمالی کوریا سے متعلق سہ فریقی مذاکرات

Wed, 18 Oct 2017 19:54:07    S.O. News Service

پیونگ یانگ ،18؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کے سفارتکار بدھ کے دن سیول میں ملاقات کر رہے ہیں۔ اس دوران اس بحران سے نمٹنے کی خاطر پالیسی ردعمل زیر بحث آئے گا۔ امریکا اور اس کے اتحادی ملک جاپان نے کہا ہے کہ وہ پیونگ یانگ پر دباؤ بڑھانے کی خاطر مزید راستے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ مذاکرات ایسے وقت پر ہو رہے ہیں، جب امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر رہے ہیں۔


Share: